Sarmaya Urdu Guide Notes FA, FSC, GOVERNMENT, AND PRIVATE COLLEGES Nayab class 12, 2nd Year Urdu Notes, Short question, long question, Al-Azm Friday Practice Questions, Ghazal section with practice questions, Nutri Lesson Summaries, From the space of poems, Life Situations and Critical Notes of Prose Writers, Lives of poets and critical notes, and Part Grammar.
2nd Kpk Urdu Class 12 nayab notes pdf Download
عبارت نمبر 1:
اس دور میں تعلیم کا مستند طریقہ وہی تھا۔ ۔۔ اور امالی کے نام سے مشہور
ہوتی تھی۔
حواله متن
یہ اقتباس “مولانا خیلی نعمانی کے مضمون مسلمانوں کا قدیم طرز تعلیم” سے لیا گیا ہے۔
سیاق و سباق
145ھ تک تصنیف و تالیف شروع نہیں ہوئی تھی ۔ علوم کا تعلق زیادہ تر حافظہ سے تھا۔ تعلیم کا دوسرا دور وہ ہے۔ جب مسلمانوں نے سندھ فتح کیا۔ لیکن اس دور میں بھی تعلیم کا با قاعدہ انتظام نظر نہیں آتا۔ سندھ سے نیکر حجاز تک اور مصر سے لیکر اندلس تک لاکھوں تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ لیکن ان میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔ مسجدوں، خانقاہوں اور علماء کے ذاتی مکانات میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ ڈاکٹر سپر نگر کے مطابق پانچ لاکھ مشہور و معروف عالم درس و تدریس کا کام کرتے تھے ۔ درس کے بعض حلقوں میں علامہ ذہبی کے مطابق دس ہزار شاگردا حادیث نبوی لکھتے تھے۔ اور اس بڑے مجمع میں دوسو امام حاضر رہتے تھے۔
عبارت کی تشریح: آج کل مہذب ملکوں میں جس طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے۔ بالکل ای طرح اسلامی دنیا میں تعلیم وتعلم کا سلسلہ جاری تھا۔ املا و تعلیم کیلئے نہایت ضروری اور لازمی چیز ہے۔ اور جسے اردوزبان میں لکچر دینا کہتے ہیں۔ اسلامی مدرسوں کا ایک خاص جزو تھا۔ املا کا طریقہ کار یہ ہوتا تھا۔ کہ استاد کی بلند مقام پر بیٹھ جاتا تھا۔ جو عمومایا تو مسجد کا منبر ہوتا تھا۔ یا کسی اونچی جگہ پر رکھی ہوئی کری
ہوتی تھی۔ اور کسی علم یافن کے مسائل تقریری انداز میں بیان کرتا رہتا۔ طالب علموں کے پاس قلم اور دوات موجود ہوتے تھے۔ جو استاد کی زبان سے نکلے ہوئے الفاظ کو لکھتے جاتے تھے ۔ اور اسی طرح یہ تمام تحقیقات ہزاروں کتابوں کی شکل میں محفوظ ہو جاتی تھیں۔ اور پھر اس سے ایک مستقل کتاب تیار کی جاتی تھی۔ اس کتاب کو امالی ” کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔
عبارت نمبر 2
سلاطین ووزرا ، تو ایک طرف معمولی سے معمولی رئیس کی خدمت میں سینکڑوں اور سیب د فاضل موجود ہوتے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ خود صاحب النظر اور نکتہ چین ہیں۔
حواله متن
یہ عبارت “علامہ شبلی نعمانی سے مضمون “مسلمانوں کا قدیم طر تعلیم سے لی گئی ہے۔
سیاق و سباق
اعلی تعلیم کیلئے لوگ دور دراز کی سفر کیا کرتے تھے ۔ اور سفر کی زحمت اٹھائے بغیر جو شخص عالم فاضل بن جاتا تھا۔ لوگوں کو اس کے علم پر شک ہوتا تھا۔ علامہ مقری نے خاص کر اُن علماء کا ذکر کیا ہے۔ جو سٹین سے بغداد اور مصر و شام گئے ۔ یا مصر و شام سے سپین میں داخل ہوئے۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے مناظرہ کی مجلسوں میں شامل ہونا ضروری خیال کیا جاتا تھا۔ دینی تعلیم کیلئے صرف و نحو، نعت و معانی اور اسماء الرجال ضروری اجزاء تھے۔ تعلیم صرف مسجدوں اور درسگاہوں تک محدود نہ تھی۔ بلکہ تمام بڑے لوگ جن میں وزیر، امیر، فوجی افسر اور اہل منصب شامل تھے۔ سب درس و تدریس کے کام میں مدد کرتے تھے۔ تعلیم میں کسی مقررہ نصاب کی پابندی نہیں تھی ۔ سینکڑوں ایسے لوگ موجود ہیں ۔ جو کسی ایک فن میں ید طولی رکھتے تھے۔ اور دوسرے فن کے ابجد سے بھی واقف نہ تھے ۔ جو امراء اور سلاطین علم کی سر پرستی کرتے تھے ۔ خود بھی تعلیم یافتہ اور پایہ شناس ہوتے تھے۔
عبارت کی تشریح: بڑے بڑے امیروں اور بادشاہوں کے درباروں میں اہل علم کی موجودگی ضروری خیال کی جاتی تھی۔ بادشاہوں کے علاوہ معمولی رئیسوں کی خدمت میں سینکڑوں اہل علم
سوالات
له العظم جمعه مشقی سوالات
حصہ غزل بمعہ مشقی سوالات
نٹری اسباق کے خلاصے
نظموں کے خلا سے
نثر نگاروں کے حالات زندگی اور تنقیدی نوٹ
شعراء کی حالات زندگی اور تنقیدی نوٹ
حصہ گرائمر
آپ بیتی ۔
مضامین





Hissa e nazam Urdu Notes 2nd year
Hissa Ghazal class 12 kpk notes
Hissan Nasar Musqi Sawalat