Islamiat Notes Pdf Download for Degree Class, taraf ul quran, qurani malomat and much more.
تعارف قرآن
لفظ قرآن قراءة سے مشتق ہے جس کے معنی پڑھنے کے ہیں۔ اس طرح قرآن کے معنی ہیں وہ کتاب جو بار بار اور کثرت سے پڑھی جاتی ہے۔ اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ قرآن مجید دین اسلام کی اساس اور اس کے پیروکاروں کیلئے تا قیامت نشان راہ ہے۔ یہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ پر نازل کیا جانے والا وہ آخری مجموعہ کلام ہے جو تقریبا تیس سال (بائیس سال چھ ماہ کے عرصے میں حضرت جبرئیل علیہ السلام کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے عالم اسلام کی تا ابد ر ہنمائی وقیادت کیلئے نازل فرمایا۔
قرآنی معلومات:
قرآنی معلومات کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:
قرآن مجید میں ۳۰ پارے ہیں۔ قرآن مجید کی پہلی وحی غار حرا میں نازل ہوئی۔
قرآن مجید میں ۵۵۸ رکوع ہیں۔
قرآن مجید میں ۱۴ سورتیں ہیں۔
قرآن مجید میں ۴ سجدے ہیں۔
ہ قرآن مجید میں ۶۲۳۶ آیات ہیں۔
قرآن مجید میں ۷ ۸ مکی سورتیں ہیں۔
قرآن مجید میں ۲۷ مدنی سورتیں ہیں۔
قرآن مجید کی تلاوت کے سات طریقے ہیں جو قراءت سبعہ “ کہلاتے ہیں۔
نزول قرآن کا آغاز :
نزول قرآن کی ابتداء ماء میں سورۃ العلق کی ابتدائی پانچ آیات سے ہوئی۔ جبریل امین غار حرا میں ان آیات کا تحفہ لے کر آئے ۔ اس وقت آپ ﷺ کی عمر مبارک ۴۰ سال تھی۔ پہلی وحی کے ساتھ نازل ہونے والی آیات قرآنیہ کا متن یہ ہے: ترجمہ : ” آپ اپنے اس رب کے نام سے پڑھئے جس نے پیدا کیا اس نے انسان کو جھے
ہوئے خون سے پیدا کیا پڑھئے آپ کا رب کرم کرنے والا ہے جس نے قلم سے علم سیکھا
اس نے انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا“
اسماء القرآن:
قرآن بلفظ خود قرآن مجید میں کئی بار استعمال ہوا ہے۔ محققین کے مطابق قرآن کے پچپن دیگر نام ہیں جو کہ مختلف مقامات پر قرآنی آیات میں استعمال کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چند ایک اسمائے قرآن درج ذیل ہیں:
الكتاب
الفرقان
النور
ایک کتاب صحیح وغلط میں فرق کرنے والی کتاب روشن ( روشنی دینے والی کتاب) تندرستی اور شفاء کی ضامن کتاب رہنما ( رہنمائی کرنے والی کتاب ) مصلحت و حکمت والی کتاب رحمت کا ذریعہ سچائی بیان کرنے والی کتاب تابنده و درخشان کتاب بھلائی دینے والی کتاب
والشفاء
الهدى
الحکمت
الرحمة
الحق
الماجد
قرآن کی خصوصیات
M.HARK قرآن مجید انسانوں کی رہنمائی کے لئے اللہ تعالی کا نازل کیا ہوا و ہ دستور حیات ہے جس کے قوانین وضوابط اکمل ، ہمہ گیر اور دائی ہیں۔ ان پر چل کر دنیا امن و سکون حاصل کر سکتی ہے اور آخرت میں کامیابی وفلاح سے ہمکنار ہوسکتی ہے۔ اس کتاب مبارک کا نزول تاریخ کا ئنات کا عظیم الشان واقعہ ہے۔ یوں تو اللہ تعالی کی نعمتیں لا تعداد ہیں اور ہر نعمت شکر بجالانے کی متقاضی ہے مگر یہ صحیفہ ہدایت ایسی مہتم بالشان نعمت ہے کہ جو سب پر فوقیت رکھتی ہے اسلئے کہ یہ وہ سر چشمہ شمہ ہدایت ہے جس سے پوری کا ئنات فیض یاب ہو رہی ہے اور تا قیامت ہوتی رہے گی۔
انسانیت کا دستور حیات:
(۲) کتاب حکمت و معرفت :
قرآن وہ روشنی ہے جس نے جہالت اور شرک کی تاریکیوں کو دور کیا اور دنیا می علم ومعرفت کی شمعیں روشن کیں ۔ اس کی تلاوت کرنا باعث ثواب ہے اور اس پر عمل کرنے میں نوع انسانی کی نجات ہے۔ یہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ طہارت و پاکیزگی، شادی بیاه، خوشی و غم نشست و برخاست، دوسروں کے ساتھ معاملات، روزی کمانے اور خرچ کرنے مجلس انفرادی و اجتماعی تقریبات، عبادت، معاشرت، معاشیات، عدالت ، سیاست اور حکومت جیسے تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں قرآن مکمل تعلیم ورہنمائی رکھتا ہے۔ انسان جوں جوں اس میں غور وفکر کرتا جائے گا حقائق و معارف کے نئے نئے اور روشن پہلو سامنے آتے رہیں گے۔
(۳) کتاب رشد و ہدایت:
قرآن بنی نوع انسان کیلئے مناره رشد و ہدایت ہے۔ جس نے بھی قرآن کریم کو ہدایت کیلئے کھلے دل و دماغ سے تمام تعصبات اور تنگ نظریوں کو بالائے طاق رکھ کر اس میں غور و فکر کیا یا کریں گے وہ ہدایت پا جائیں گے۔ وہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں
میں کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوں گے۔



